24 ستمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ملاقات کے دوران اسرائيل میں قید 4 ایرانی سفارتکاروں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ایرانی سفارتکاروں کی آزادی کے لئے ٹھوس اقدام کرنا چاہیے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ملاقات کی ، انھوں نے اس ملاقات میں جنرل سکریٹری کے ساتھ علاقائي اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، احمدی نژاد نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ اسرائیل کی قید میں 4 ایرانی سفارتکاروں کی رہائی کے لئے ٹھوس اقدام کرے۔ ایرانی صدر نے لیبیا میں نیٹو کی مداخلت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو لیبیا میں اپنی مداخلت فوری طور پر بند کردینی چاہیے انھوں نے کہا کہ نیٹو لیبیا کے تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے سکریٹری جنرل کو ظلم اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے پرامن ایٹمی معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پربھی تاکید کی۔

بان کی مون نے علاقائی اور بین الاقوامی امورکو حل کرنے کے سلسلے میں ایران کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک اہم ملک ہے اور وہ علاقائي اور بین الاقوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا اہم اور مؤثر کردار ایفا کرسکتا ہے۔............

/169